مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس سے قبل مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولیس نے 200 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں 130 سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں جب کہ اس موقع پر ماحولیاتی آلودگی کے خلاف عوام کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جارہا ہے۔ پیرس میں مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی ہے اور بغیر اجازت مظاہرہ کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اورانہوں نے پولیس پربوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعد پولیس سے شدید جھڑپوں کے بعد 208 مظاہرین دھرلئے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ برینڈ کزینویو کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پیرس کے مرکز میں پرتشدد مظاہرہ کیا گیا جب کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر بوتلیں اور موم بتیاں پھینکنا قابل مذمت ہے تاہم 208 مظاہرین کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس سے قبل مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولیس نے 200 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
News ID 1859967
آپ کا تبصرہ